(۱۲۸۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا عَلْقَمَۃُ بْنُ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -یَوْمَ الْفَتْحِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ ، وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ ، فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : إِنِّی رَأَیْتُکَ صَنَعْتَ شَیْئًا لَمْ تَصْنَعْہُ۔ قَالَ : عَمْدًا صَنَعْتُہُ ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ۔ [صحیح]
(١٢٨٥) سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتح مکہ کے دن ایک وضو سے پانچ نمازیں پڑھیں اور موزوں پر مسح کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عمر (رض) نے کہا : میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ کچھ کیا ہے جو پہلے نہیں کرتے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے۔