hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1285

.

سنن البيهقي

1285
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۸۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا بُکَیْرُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی نُعْمٍ حَدَّثَنِی الْمُغِیرَۃُ بْنُ شُعْبَۃَ : أَنَّہُ سَافَرَ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -وَادِیًا ، فَقَضَی حَاجَتَہُ ثُمَّ خَرَجَ فَتَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ ، فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ نَسِیتَ لَمْ تَخْلَعِ الْخُفَّیْنِ۔ قَالَ: ((کَلاَّ بَلْ أَنْتَ نَسِیتَ بِہَذَا أَمَرَنِی رَبِّی عَزَّ وَجَلَّ))۔ وَرُوِّینَا جَوَازَ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَعَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ وَسَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ وَعَبْدِاللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ وَعَبْدِاللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ وَحُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ وَأَبِی أَیُّوبَ الأَنْصَارِیِّ وَأَبِی مُوسَی الأَشْعَرِیِّ وَعَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِاللَّہِ وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ وَسَہْلِ بْنِ سَعْدٍ وَأَبِی مَسْعُودٍ الأَنْصَارِیِّ وَالْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ وَالْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ وَأَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ وَجَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ وَأَبِی أُمَامَۃَ الْبَاہِلِیِّ وَعَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جُزْئٍ وَأَبِی زَیْدٍ الأَنْصَارِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ أَجْمَعِینَ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۵۶]
(١٢٨٦) سیدنا مغیرہ بن شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سفر کیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وادی میں داخل ہوئے اور اپنی ضرورت پوری کی، پھر نکلے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ بھول گئے ہیں۔ آپ نے موزے نہیں اتارے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہرگز نہیں بلکہ تو بھول گیا ہے۔ اس طرح ہی میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے۔ (ب) ہم نے مسح کے جواز پر سیدنا عمر بن خطاب، علی بن ابی طالب، سعد بن ابی وقاص، عبداللہ بن مسعود، عبداللہ بن عباس، حذیفہ بن یمان، ابوایوب انصاری، ابوموسیٰ اشعری، عمار بن یاسر، جابر بن عبداللہ، عمرو بن العاص، انس بن مالک، سہل بن سعد، ابومسعود انصاری، مغیرہ بن شعبہ، براء بن عازب، ابو سعید خدری، جابر بن سمرہ، ابو امامہ باہلی، عبداللہ بن حارث بن جزء اور ابو زید انصاری ] سے روایات نقل کردی ہیں۔