(۱۲۹۱۴) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِالْجَبَّارِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ قَالَ حَدَّثَنِی عُمَیْرٍ مَوْلَی آبِی اللَّحْمِ قَالَ: شَہِدْتُ خَیْبَرَ وَأَنَا عَبْدٌ مَمْلُوکٌ قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللَّہِ أَسْہِمْ لِی فَأَعْطَانِی سَیْفًا فَقَالَ: تَقَلَّدْ ہَذَا السَّیْفَ۔ وَأَعْطَانِی خُرْثِیَّ مَتَاعٍ وَلَمْ یُسْہِمْ لِی۔
أَخْرَجَ مُسْلِمٌ بِہَذَا الإِسْنَادِ حَدِیثًا آخَرَ فِی الزَّکَاۃِ وَہَذَا الْمَتْنُ أَیْضًا صَحِیحٌ عَلَی شَرْطِہِ۔ [صحیح]
(١٢٩١٤) ابی اللحم کے غلام عمیرنے بیان کیا، میں خیبر میں حاضر ہوا اور میں غلام تھا، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مجھے بھی حصہ دیں۔ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے تلوار دی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : اس تلوار کو لٹکاؤ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ردی سامان دے دیا اور مجھے حصہ نہ دیا۔