hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12964

.

سنن البيهقي

12964
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۹۵۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ سُلَیْمَانَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ قَالَ : اخْتَلَفَ النَّاسُ فِی ہَذَیْنِ السَّہْمَیْنِ بَعْدَ وَفَاۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ قَائِلُونَ سَہْمُ ذِی الْقُرْبَی لِقَرَابَۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَقَالَ قَائِلُونَ لِقَرَابَۃِ الْخَلِیفَۃِ وَقَالَ قَائِلُونَ سَہْمُ النَّبِیِّ -ﷺ- لِلْخَلِیفَۃِ مِنْ بَعْدِہِ فَاجْتَمَعَ رَأْیُہُمْ عَلَی أَنْ یَجْعَلُوا ہَذَیْنِ السَّہْمَیْنِ فِی الْخَیْلِ وَالْعُدَّۃِ فِی سَبِیلِ اللَّہِ فَکَانَا عَلَی ذَلِکَ فِی خِلاَفَۃِ أَبِی بَکْرٍ وَعُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا۔ [صحیح]
(١٢٩٥٩) حسن بن محمد بن حنیفہ فرماتے ہیں : ان دو حصوں میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے بعد لوگوں میں اختلاف ہوگیا۔ بعض نے کہا : رشتہ داروں والا حصہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رشتہ داروں کا ہے اور بعض نے کہا : خلیفہ کے رشتہ داروں کا ہے۔ اور بعض نے کہا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد آپ کا حصہ خلیفہ کا ہے۔ ان کی رائے اس پر جمع ہوئی کہ دونوں حصوں کو اللہ کے راستے میں صرف کردیں، دونوں خلافت ابوبکر اور عمر (رض) میں اسی پر صرف ہوتے تھے۔