(۱۳۳۵۰) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ عَنِ السُّدِّیِّ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أُمِّ ہَانِئٍ قَالَتْ: خَطَبَنِی النَّبِیُّ -ﷺ- فَاعْتَذَرْتُ إِلَیْہِ فَعَذَرَنِی وَأَنْزَلَ اللَّہُ تَبَارَکَ وَتَعَالَی {یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَکَ أَزْوَاجَکَ} إِلَی قَوْلِہِ {اللاَّتِی ہَاجَرْنَ مَعَکَ} قَالَتْ : فَلَمْ أَکُنْ أَحِلُّ لَہُ لَمْ أُہَاجِرْ مَعَہُ کُنْتُ مِنَ الطُّلَقَائِ ۔
(١٣٣٥٠) ام ہانی فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری طرف نکاح کا پیغام بھیجا میں نے آپ کی طرف عذر پیش کیا اور آپ نے عذر قبول کرلیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل کردیں۔ { یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَکَ أَزْوَاجَکَ۔۔۔} ۔
فرماتی ہیں : پھر میں آپ کے لیے حلال نہ ہوئی کیونکہ میں نے آپ کے ساتھ ہجرت نہیں کی اور میں طلاق یافتہ عورت تھی۔