hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13882

.

سنن البيهقي

13882
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۸۷۶) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا الشَّیْبَانِیُّ عَنِ الشَّعْبِیِّ : أَنَّ جَارِیَۃً فَجَرَتْ فَأُقِیمَ عَلَیْہَا الْحَدُّ ثُمَّ إِنَّہُمْ أَقْبَلُوا مُہَاجِرِینَ فَتَابَتِ الْجَارِیَۃُ وَحَسُنَتْ تَوْبَتُہَا وَحَالُہَا فَکَانَتْ تُخْطَبُ إِلَی عَمِّہَا فَیَکْرَہُ أَنْ یُزَوِّجَہَا حَتَّی یُخْبِرَ مَا کَانَ مِنْ أَمَرِہَا وَجَعَلَ یَکْرَہُ أَنْ یُفْشِیَ ذَلِکَ عَلَیْہَا فَذُکِرَ أَمْرُہَا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ لَہُ : زَوِّجْہَا کَمَا تُزَوِّجُوا صَالِحِی فَتَیَاتِکُمْ۔ وَرُوِّینَا عَنْ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی رَجُلٍ بِکْرٍ افْتَضَّ امْرَأَۃً وَاعْتَرَفَا فَجَلَدَہُمَا مِائَۃً مِائَۃً ثُمَّ زَوَّجَ أَحَدَہُمَا مِنَ الآخَرِ مَکَانَہُ وَنَفَاہُمَا سَنَۃً۔ [صحیح۔ اخرجہ سعید بن منصور ۸۶۶]
(١٣٨٧٦) شعبی فرماتے ہیں کہ ایک بچی کو لا کر حد قائم کی گئی، پھر انھوں نے مہاجرین کو پیش کردی تو لونڈی نے توبہ کی، اس کی توبہ اچھی تھی اور اس کا حال بھی درست تھا۔ اس نے اپنے چچا کی طرف پیغامِ نکاح بھیجا، لیکن وہ اس کی شادی کرنا پسند نہ کرتا تھا جب تک وہ اپنے معاملے کی مکمل خبر نہ دے اور اس کے راز کو ظاہر کرنا بھی پسند نہ کرتا تھا۔ اس بچی کا معاملہ حضرت عمر (رض) کے سامنے پیش ہوا تو حضرت عمر (رض) نے اس کے چچا سے کہا : آپ اس کی شادی کریں جیسے اپنی نیک بچیوں کی شادی کرتے ہیں۔
(ب) حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے ایک کنوارے مرد کے بارے میں نقل کیا جاتا ہے کہ اس نے کسی عورت سے زنا کرلیا۔ انھوں نے اعتراف کرلیا تو دونوں کو سو سو کوڑے لگائے۔ پھر دونوں کی شادی اسی جگہ کردی اور ایک سال کے لیے جلا وطن کردیا۔