hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13892

.

سنن البيهقي

13892
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۸۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا أَبُو جَنَابٍ الْکَلْبِیُّ عَنْ بُکَیْرِ بْنِ الأَخْنَسِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : قَرَأْتُ مِنَ اللَّیْلِ {وَہُوَ الَّذِی یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہِ وَیَعْفُو عَنِ السَّیِّئَاتِ وَیَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ} فَشَکَکْتُ فَلَمْ أَدْرِ کَیْفَ أَقْرَؤُہَا تَفْعَلُونَ أَوْ یَفْعَلُونَ فَغَدَوْتُ عَلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ وَأَنَا أُرِیدُ أَنْ أَسْأَلَہُ کَیْفَ یَقْرَؤُہَا فَبَیْنَا أَنَا جَالِسٌ عِنْدَہُ إِذْ أَتَاہُ رَجُلٌ فَسَأَلَہُ عَنِ الرَّجُلِ یَزْنِی بِالْمَرْأَۃِ ثُمَّ یَتَزَوَّجُہَا فَقَرأَ عَلَیْہِ {وَہُوَ الَّذِی یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہِ وَیَعْفُو عَنِ السَّیِّئَاتِ وَیَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ}۔ [ضعیف]
(١٣٨٨٦) بکیر بن اخنس اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے رات کے وقت یہ آیت تلاوت کی : { وَہُوَ الَّذِیْ یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہٖ وَیَعْفُو عَنْ السَّیَِّٔاتِ وَیَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَ } [الشوریٰ ٢٥] ” اللہ وہ ذات ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے، اور غلطیاں معاف کرتا ہے۔ اور وہ جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔ “
کہتے ہیں کہ میں شک میں تھا مجھے معلوم نہ تھا کہ یفعلون ہے یا تفعلون میں صبح کے وقت حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کے پاس گیا، سوال کا ارادہ بھی تھا لیکن میرے بیٹھے ہوئے ایک شخص نے سوال کردیا کہ ایک شخص پہلے عورت سے زنا کرتا ہے پھر شادی کرلیتا ہے تو ابن مسعود (رض) نے اس پر یہ آیت تلاوت کی : { وَہُوَ الَّذِیْ یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہٖ وَیَعْفُو عَنْ السَّیَِّٔاتِ وَیَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَ } [الشوریٰ ٢٥] ” اللہ وہ ذات ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے، اور غلطیاں معاف کرتا ہے۔ اور وہ جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔ “