hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13932

.

سنن البيهقي

13932
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۹۲۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ : إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ ثَابِتٍ عَنْ أَبِیہِ عَنِ الْہُذَیْلِ عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ سُلَیْمَانَ قَالَ : إِنَّمَا قَالَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ {إِلاَّ مَا قَدْ سَلَفَ} یَعْنِی فِی نِسَائِ الآبَائِ لأَنَّ الْعَرَبَ کَانُوا یَنْکِحُونَ نِسَائَ الآبَائِ ثُمَّ حَرَّمَ النَّسَبَ وَالصِّہْرَ وَلَمْ یَقُلْ إِلاَّ مَا قَدْ سَلَفَ لأَنَّ الْعَرَبَ کَانَتْ لاَ تَنْکِحُ النَّسَبَ وَالصِّہْرَ وَقَالَ فِی الأُخْتَیْنِ إِلاَّ مَا قَدْ سَلَفَ لأَنَّہُمْ کَانُوا یَجْمَعُونَ بَیْنَہُمَا فَحُرِّمَ جَمْعُہُمَا جَمِیعًا إِلاَّ مَا قَدْ سَلَفَ قَبْلَ التَّحْرِیمِ {إِنَّ اللَّہَ کَانَ غَفُورًا رَحِیمًا} لِمَا کَانَ مِنْ جِمَاعِ الأُخْتَیْنِ قَبْلَ التَّحْرِیمِ۔ [ضعیف]
(١٣٩٢٦) مقاتل بن عثمان فرماتے ہیں کہ اللہ کا فرمان : { مَا قَدْ سَلَفَ } [النساء ٢٢] یعنی باپوں کی عورتوں کے بارے میں کہ لوگ باپوں کی عورتوں سے شادی کرلیتے تھے، لیکن یہ پہلے ہوچکا۔ اس لیے کہ عرب لوگ نسب وسسرال میں نکاح نہ کرتے تھے اور دو بہنوں کے متعلق فرمایا کہ وہ ان کو ایک ہی مرد اپنے نکاح میں جمع کرلیتا تو ان کے جمع کرنے کی حرمت بیان کی گئی۔ لیکن جو تحریم سے پہلے ہوچکا { اِنَّ اللّٰہَ کَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا } ” اللہ معاف کرنے والے ہیں “ یعنی دو بہنوں کو ایک نکاح میں جمع کرنے کو جو حرمت سے پہلے تھا۔