(۱۳۹۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ وَأَبُو زَکَرِیَّا قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ وَعَبْدُ الْمَجِیدِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِی مُلَیْکَۃَ یُخْبِرُ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ مَعْمَرٍ جَائَ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَقَالَ لَہَا : إِنَّ لِی سُرِّیَّۃً أَصْبَتُہَا وَإِنَّہَا قَدْ بَلَغَتْ لَہَا ابْنَۃٌ جَارِیَۃٌ لِی أَفَأَسْتَسِرُّ ابْنَتَہَا فَقَالَتْ : لاَ قَالَ : فَإِنِّی وَاللَّہِ لاَ أَدَعُہَا إِلاَّ أَنْ تَقُولِی حَرَّمَہَا اللَّہُ فَقَالَتْ : لاَ یَفْعَلُہُ أَحَدٌ مِنْ أَہْلِی وَلاَ أَحَدٌ أَطَاعَنِی۔
[صحیح۔ اخرجہ الشافعی، کما فی مسندہ ۱/ ۲۹۰]
(١٣٩٣٤) معاذ بن عبیداللہ بن معمر حضرت عائشہ (رض) کے پاس آئے اور کہنے لگے : میری ایک لونڈی تھی، میں نے اس سے مجامعت کرلی اور اس کی بیٹی میری لونڈی ہے، کیا میں اس سے شادی کرلوں ؟ فرماتی ہیں : نہیں۔ اس نے کہا : اللہ کی قسم ! میں نہ چھوڑوں گا کہ آپ کہہ دیں کہ اللہ نے حرام قرار دیا ہے، فرمانے لگی کہ نہ تو میرے اہل میں سے کسی نے ایسا کیا ہے اور نہ ہی میری اطاعت کرنے والوں میں سے کسی نے ایسا کیا ہے۔