(۱۳۹۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو قَطَنٍ : عَمْرُو بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی عَوْنٍ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : فِی الأُخُتَیْنِ الْمَمْلُوکَتَیْنِ أَحَلَّتْہُمَا آیَۃٌ وَحَرَّمَتْہُمَا آیَۃٌ فَلاَ آمُرُ وَلاَ أَنْہَی وَلاَ أُحِلُّ وَلاَ أُحَرِّمُ وَلاَ أَفْعَلُہُ أَنَا وَلاَ أَہْلُ بَیْتِی۔ [صحیح]
(١٣٩٣٥) حضرت علی (رض) دو لونڈی بہنوں کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ایک آیت دونوں کو حلال قرار دیتی ہے جبکہ دوسری آیت حرام قرار دیتی ہے، فرماتے ہیں : نہ تو میں حکم دیتا ہوں اور نہ ہی منع کرتا ہوں۔ نہ میں حلال قرار دیتا ہوں اور نہ ہی حرام اور نہ تو میں ایسا کرتا ہوں اور نہ ہی میرے اہل میں سے کسی نے ایسا کیا ہے۔