(۱۴۶۷۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ الْمُلاَئِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ ثَوْرٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- إِذَا رَفَعَ مَائِدَتَہُ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ کَثِیرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیہِ غَیْرَ مَکْفِیٍّ وَلاَ مُوَدَّعٍ وَلاَ مُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّنَا ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ زَادَ غَیْرُہُ فِیہِ حَمْدًا کَثِیرًا۔ [صحیح۔ بخاری ۵۴۵۸۔ ۵۴۵۹]
(١٤٦٧١) ابو امامہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے سے دستر خوان اٹھا لیا جاتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دعا فرماتے : کثرت اور برکت سے بھر پور ساری تعریفیں صرف اللہ کے لیے ہیں جو نہ ختم ہوں اور نہ ان کو چھوڑا جاسکتا ہے اور نہ اس سے بےنیازی دکھائی جاسکتی ہے اے ہمارے پروردگار !
(ب) ابو نعیم سے صحیح بخاری میں حمدا کثیرا روایت ہے۔