(۱۵۳۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا الْفِرْیَابِیُّ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنَا الزُّہْرِیُّ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ فِی قِصَّۃِ عُوَیْمِرٍ الْعَجْلاَنِیِّ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : قَدْ أَنْزَلَ اللَّہُ الْقُرْآنَ فِیکَ وَفِی صَاحِبَتِکَ ۔ فَأَمَرَہُمَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِالْمُلاَعَنَۃِ بِمَا سَمَّی اللَّہُ تَعَالَی فِی کِتَابِہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ عَنِ الْفِرْیَابِیِّ۔
[صحیح۔ متفق علیہ]
(١٥٣٤٠) سہل بن سعد عویمر عجلانی کے قصہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ نے تیرے اور تیری بیوی کے بارے میں قرآن نازل کردیا ہے، پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو لعان کرنے کا حکم دیا، جس کا نام اللہ نے اپنی کتاب میں لیا ہے۔