(۱۵۳۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنِی جَدِّی حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ ہُوَ ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ : أَنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ أَبِی حُبَیْشٍ اسْتُحِیضَتْ فَسَأَلَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- أَوْ سُئِلَ لَہَا النَّبِیُّ -ﷺ- فَأَمَرَہَا أَنْ تَدَعَ الصَّلاَۃَ أَیَّامَ أَقْرَائِہَا وَأَنْ تَغْتَسِلَ فِیمَا سِوَی ذَلِکَ وَتَسْتَذْفِرَ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّیَ فَقِیلَ لِسُلَیْمَانَ أَیْغْشَاہَا زَوْجُہَا فَقَالَ : إِنَّمَا نَقُولُ فِیمَا سَمِعْنَا۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عَبْدُ الْوَارِثِ وَحَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ إِلاَّ أَنَّہُمَا ذَکَرَا أَنَّ أُمَّ سَلَمَۃَ اسْتَفْتَتْ لَہَا وَاحْتَجَّ إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ابْنِ عُلَیَّۃَ بِہَذِہِ الرِّوَایَۃِ وَزَعَمَ أَنَّ سُفْیَانَ بْنَ عُیَیْنَۃَ رَوَاہُ عَنْ أَیُّوبَ ہَکَذَا قَالَ الشَّافِعِیُّ : مَا حَدَّثَ سُفْیَانُ بِہَذَا قَطُّ إِنَّمَا قَالَ سُفْیَانُ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ تَدَعُ الصَّلاَۃَ عَدَدَ اللَّیَالِی وَالأَیَّامِ الَّتِی کَانَتْ تَحِیضُہُنَّ أَوْ قَالَ أَیَّامَ أَقْرَائِہَا الشَّکُّ مِنْ أَیُّوبَ لاَ یُدْرَی قَالَ ہَذَا أَوْ ہَذَا فَجَعَلَہُ ہُوَ أَحَدُہُمَا عَلَی نَاحِیَۃٍ مِمَّا یُرِیدُ وَلَیْسَ ہَذَا بِصِدْقٍ۔ [ضعیف]
(١٥٣٩٢) سلیمان بن یسار (رض) سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت ابی حبیش مستحاضہ ہوگئی۔ اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا یا اس کے لیے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوال کیا گیا، آپ نے اس کو حکم دیا کہ وہ اپنے قرؤ (حیض) کے ایام میں نماز چھوڑ دے اور اس کے علاوہ وہ کپڑے کے ساتھ لنگوٹ باندھے اور نماز پڑھے۔ سلیمان سے کہا گیا کہ کیا اس کا خاوند اس کو ڈھانپ سکتا ہے۔ (یعنی اس سے جماع کرسکتا ہے) فرمایا : بیشک ہم اس کے بارے وہی کہتے ہیں جو ہم نے سنا اور اس کو اسی طرح عبدالوارث اور حماد بن زید نے ایوب سے روایت کیا ہے مگر ان دونوں نے ذکر کیا ہے کہ ام سلمہ کے لیے فتویٰ طلب کیا گیا اور ابراہیم بن اسماعیل بن علیہ نے اسی حدیث کو دلیل بنایا ہے اور اس کا گمان یہ ہے کہ اس حدیث کو سفیان بن عیینہ نے ایوب سے اسی طرح بیان کیا ہے۔ امام شافعی فرماتے ہیں : سفیان نے اس کو کبھی بیان نہیں کیا۔
سفیان ایوب سے نقل فرماتے ہیں وہ سلیمان بن یسار سے اور وہ ام سلمہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان دنوں اور راتوں کی تعداد میں نماز کو چھوڑ دو ، جن میں تو حائضہ ہوتی ہے یا کہا کہ اپنے قروء کے دنوں میں راوی کو الفاظ کے بارے میں شک ہے۔