hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15647

.

سنن البيهقي

15647
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۶۴۱) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ ابْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ عَنْ سَعِیدٍ عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ کَتَبْنَا إِلَی إِبْرَاہِیمَ بْنِ یَزِیدَ قَالَ سَعِیدٌ شَکَکْنَا ہُوَ النَّخَعِیُّ أَوِ التَّیْمِیُّ قَالَ مَطَرٌ ہُوَ النَّخَعِیُّ فِی الرَّضَاعِ وَکَتَبَ إِلَیْنَا أَنَّ شُرَیْحًا حَدَّثَ أَنَّ عَلِیًّا وَابْنَ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالاَ : یُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعِ قَلِیلُہُ وَکَثِیرُہُ۔ وَقَالَ : وَکَانَ فِی کِتَابِہِ أَنَّ أَبَا الشَّعْثَائِ الْمُحَارِبِیَّ حَدَّثَ أَنَّ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ لاَ تُحَرِّمُ الْخَطْفَۃُ وَلاَ الْخَطْفَتَانِ۔ [صحیح]
(١٥٦٤١) سعید قتادہ سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نے ابراہیم بن یزید کی طرف (خط) لکھا۔ سعید کہتے ہیں : ہم نے اس میں شک کیا کہ وہ (یعنی ابراہیم) نخعی یا تیمی ہے ؟ مطر کہتے ہیں : وہ نخعی ہے (ہم نے لکھا) رضاعت کے بارے میں اور انھوں نے ہماری طرف لکھا کہ شریح نے حدیث بیان کی کہ علی اور ابن مسعود (رض) کہتے ہیں رضاعت تھوڑی ہو یا زیادہ وہ حرمت کو ثابت کرتی ہے اور کہا اور اس کی کتاب میں تھا ۔ بیشک ابو الشعثاء محاربی نے حدیث بیان کی ۔ عائشہ (رض) فرماتی ہیں : نہیں حرام کرتے ایک مرتبہ جلدی سے ماں کا دودھ پینا یا دو مرتبہ جلدی سے دودھ پینا۔