hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15783

.

سنن البيهقي

15783
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۷۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمُوَیْہِ الْعَسْکَرِیُّ بِالْبَصْرَۃِ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلاَنِسِیُّ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا وَاصِلٌ الأَحْدَبُ قَالَ سَمِعْتُ الْمَعْرُورَ بْنَ سُوَیْدٍ یَقُولُ : رَأَیْتُ أَبَا ذَرٍّ الْغِفَارِیَّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَعَلَیْہِ حُلَّۃٌ وَعَلَی غُلاَمِہِ حُلَّۃٌ فَسَأَلْتُہُ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ : إِنِّی سَابَبْتُ رَجُلاً فَشَکَانِی إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ لِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَعَیَّرْتَہُ بِأُمِّہِ؟ ۔ ثُمَّ قَالَ لِی : إِنَّ إِخْوَانَکُمْ جَعَلَہُمُ اللَّہُ تَحْتَ أَیْدِیکُمْ فَمَنْ کَانَ أَخُوہُ تَحْتَ یَدِہِ فَلْیُطْعِمْہُ مِمَّا یَأْکُلُ وَلْیُلْبِسْہُ مِمَّا یَلْبَسُ وَلاَ تُکَلِّفُوہُمْ مَا یَغْلِبُہُمْ فَإِنْ کَلَّفْتُمُوہُمْ مَا یَغْلِبُہُمْ فَأَعِینُوہُمْ عَلَیْہِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ وأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(١٥٧٧٧) واصل اصب فرماتے ہیں : میں نے معرور بن سوید سے سنا، وہ فرما رہے تھے کہ میں ابوذر غفاری (رض) سے ملا، ان پر اور ان کے غلام پر ایک جیسا کپڑا تھا۔ میں نے اس کے متعلق ان سے سوال کیا تو مجھے انھوں نے ایک حدیث سنائی کہ میں نے ایک آدمی کو گالی دے دی۔ اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے میری شکایت کردی۔ آپ نے مجھ سے پوچھا : کیا تو نے اس کی والدہ کے بارے میں برا کہا ؟ پھر مجھے کہا : یہ تمہارے ماتحت بھائی ہیں، اپنے کھانے سے انھیں کھلاؤ، پینے سے پلاؤ اور اپنے لباس سے انھیں پہناؤ۔ اور ان کی طاقت سے بڑھ کر انھیں تکلیف نہ دو اگر دو تو پھر ان کی مدد بھی کیا کرو۔
امام بخاری (رح) نے اسے آدم سے اپنی صحیح میں اور امام مسلم (رح) نے شعبہ کے طرق سے روایت کیا ہے۔