hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 16058

.

سنن البيهقي

16058
Sunan Al Bayhaqi
(۱۶۰۵۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ الشَّیْبَانِیُّ بِالْکُوفَۃِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ أَبِی الْحُنَیْنِ (ح) قَالَ وَأَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدٍ جَزَرَۃُ قَالاَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ سُلَیْمَانَ قَالَ ابْنُ أَبِی الْحُنَیْنِ سَعْدُوَیْہِ حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ بَشِیرٍ مُنْذُ سِتِّینَ سَنَۃً قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ سَالِمٍ أَخْبَرَنِی عَلْقَمَۃُ بْنُ وَائِلٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : أُتِیَ النَّبِیُّ -ﷺ- بِرَجُلٍ قَتَلَ رَجُلاً یَعْنِی فَأَقَادَ وَلِیَّ الْمَقْتُولِ مِنْہُ فَانْطَلَقَ بِہِ فِی عُنُقِہِ نِسْعَۃٌ یَجُرُّہَا فَلَمَّا أَدْبَرَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : الْقَاتِلُ وَالْمَقْتُولُ فِی النَّارِ ۔ فَأَتَی رَجُلٌ الرَّجُلَ فَقَالَ لَہُ مَقَالَۃَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَخَلَّی عَنْہُ قَالَ إِسْمَاعِیلُ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِحَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ فَقَالَ حَدَّثَنِی ابْنُ أَشْوَعَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- سَأَلَہُ أَنْ یَعْفُوَ فَأَبَی أَنْ یَعْفُوَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ سُلَیْمَانَ کَذَا رَوَاہُ ہُشَیْمٌ وَرَوَاہُ أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ وَقَالَ فِیہِ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لاِبْنِ أَشْوَعَ فَقَالَ ابْنُ أَشْوَعَ ذَکَرْتُ ذَلِکَ لِحَبِیبٍ فَقَالَ حَبِیبٌ : إِنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ أَمَرَہُ بِالْعَفْوِ۔ وَرُوِیَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی ہَذَا الْحَدِیثِ مُرْسَلاً قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ قَتَلَ أَخِی فَہُوَ فِی النَّارِ فَإِنْ قَتَلْتُہُ فَأَنَا مِثْلُہُ فَقَالَ : قَتَلَ أَخَاکَ فَہُوَ فِی النَّارِ وَأَمَرْتُکَ فَعَصَیْتَنِی فَأَنْتَ فِی النَّارِ إِنْ عَصَیْتَنِی ۔ وَقَدْ قِیلَ إِنَّمَا قَالَ ذَلِکَ لأنَّ الْقَاتِلَ قَالَ وَاللَّہِ مَا أَرَدْتُ قَتْلَہُ وَذَلِکَ فِی حَدِیثِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فَإِنْ کَانَ صَادِقًا فَقَتَلْتَہُ وَأَنْتَ تَعْلَمُ صِدْقَہُ فَأَنْتَ مِثْلُہُ۔ [صحیح]
(١٦٠٥٢) علقمہ بن وائل اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لایا گیا تاکہ اس سے قصاص لیا جائے، اس کی گردن میں ایک تسمہ تھا جس سے اسے کھینچا جا رہا تھا۔ جب وہ چلے گئے تو آپ نے فرمایا : قاتل اور مقتول دونوں جہنم میں ہیں۔ تو ایک شخص اس آدمی سے ملا اور اسے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات بتائی تو اس نے اسے چھوڑ دیا۔ اسماعیل فرماتے ہیں : میں نے یہ بات حبیب بن ابی ثابت کو بتائی۔ انھوں نے جواب دیا کہ مجھے ابن اشوع بیان کیا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پوچھا : کیا تم معاف کرتے ہو ؟ اس نے انکار کردیا تھا۔
اور صحیح مسلم میں اسماعیل سے منقول ہے کہ میں نے ابن اشوع سے کہا تو ابن اشوع نے فرمایا : میں نے یہ بات حبیب کو بتائی تو انھوں نے فرمایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے معاف کرنے کا حکم دیا تھا۔
سعید بن جبیر نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مرسل بیان کیا ہے کہ اس نے کہا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے بھائی کو قتل کردیا وہ جہنم میں ہے اگر میں اسے قتل کر دوں تو کیا میں بھی اس جیسا ہوں گا ؟ تو فرمایا : تیرے بھائی کو قتل کیا وہ جہنمی ہے اور اگر تو نے میرے حکم کی نافرمانی کی تو تو بھی جہنم میں جائے گا۔
اور ایک قول یہ بھی ہے یہ اس وجہ سے فرمایا : کیونکہ قاتل نے یہ کہا تھا کہ اللہ کی قسم ! میں نے اس کے قتل کا ارادہ نہیں کیا تھا اور حضرت ابوہریرہ (رض) نے فرمایا : اگر وہ سچا ہے اور تو نے اسے قتل کردیا اور تو جانتا بھی ہے کہ وہ سچا ہے تو تو بھی اس جیسا ہوجائے گا۔