hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 16060

.

سنن البيهقي

16060
Sunan Al Bayhaqi
(۱۶۰۵۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ مُحَمَّدُ بْنُ الْجَہْمِ بْنِ ہَارُونَ السِّمَّرِیُّ حَدَّثَنَا ہَوْذَۃُ بْنُ خَلِیفَۃَ الْبَکْرَاوِیُّ حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنْ حَمْزَۃَ أَبِی عُمَرَ الْعَائِذِیِّ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ وَائِلٍ الْحَضْرَمِیِّ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : شَہِدْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- حِینَ جِیئَ بِالرَّجُلِ الْقَاتِلِ یُقَادُ فِی نِسْعَۃٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لِوَلِیِّ الْمَقْتُولِ : أَتَعْفُو؟ ۔ قَالَ : لاَ۔ قَالَ : فَتَأْخُذُ الدِّیَۃَ؟ ۔ قَالَ : لاَ۔ قَالَ : فَتَقْتُلُہُ؟ ۔ قَالَ : نَعَمْ۔ قَالَ : اذْہَبْ بِہِ ۔فَلَمَّا ذَہَبَ بِہِ فَتَوَلَّی مِنْ عِنْدِہِ قَالَ لَہُ : تَعَالَہْ أَتَعْفُو؟ ۔ مِثْلَ قَوْلِہِ الأَوَّلِ فَقَالَ وَلِیُّ الْمَقْتُولِ مِثْلَ قَوْلِہِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عِنْدَ الرَّابِعَۃِ : أَمَا إِنَّکَ إِنْ عَفَوْتَ فَإِنَّہُ یَبُوء ُ بِإِثْمِکَ وَإِثْمِ صَاحِبِکَ ۔ قَالَ فَتَرَکَہُ قَالَ فَأَنَا رَأَیْتُہُ یَجُرُّ نِسْعَتَہُ۔ وَقَالَ فِیہِ یَحْیَی الْقَطَّانُ عَنْ عَوْفٍ : یَبُوء ُ بِإِثْمِہِ وَإِثْمِ صَاحِبِکَ ۔ [صحیح]
(١٦٠٥٤) علقمہ بن وائل اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھا، ایک قاتل کو لایا گیا جس سے قصاص طلب کیا گیا تھا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مقتول کے ولیوں سے پوچھا : کیا تم معاف کرتے ہو ؟ کہنے لگے : نہیں۔ پوچھا : دیت لینا چاہتے ہو ؟ کہا : نہیں۔ پوچھا : قتل کرنا چاہتے ہو ؟ کہنے لگا : ہاں تو آپ نے فرمایا : تو اسے لے جاؤجب وہ چلے گئے تو اسے دوبارہ بلایا اور پھر معافی اور دیت کا پوچھا تو انھوں نے وہی جواب دیا، تین مرتبہ ایسا ہوا تو آپ نے چوتھی مرتبہ ارشاد فرمایا : اگر تو اسے معاف کر دے تو تیرے اور تیرے صاحب کے گناہوں کا کفارہ ہوجائے گا تو اس نے اسے چھوڑ دیا۔ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ وہ اپنے تسمے کو گھسیٹ رہا تھا۔ اور یحییٰ قطان نے فرمایا : وہ اس کے اور تیرے صاحب کے گناہوں کا کفارہ ہوجائے گا۔