(۱۶۰۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ قَالَ عُبَادَۃُ بْنُ الصَّامِتِ عِنْدَ مُعَاوِیَۃَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : مَنْ أُصِیبَ بَجَسَدِہِ بِقَدْرِ نِصْفِ دِیَتِہِ فَعَفَا کُفِّرَ عَنْہُ نِصْفُ سَیِّئَاتِہِ وَإِنْ کَانَ ثُلُثًا أَوْ رُبُعًا فَعَلَی قَدْرِ ذَلِکَ ۔ فَقَالَ رَجُلٌ آللَّہُ لَسَمِعْتَہُ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ عُبَادَۃُ وَاللَّہِ لَسَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ کِلاَہُمَا مُنْقَطِعٌ۔ [ضعیف۔ منقطع]
(١٦٠٥٦) عبادہ بن صامت نے حضرت معاویہ کے پاس فرمایا تھا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا تھا کہ جس کو نصف دیت کے برابر اگر کوئی جسمانی تکلیف پہنچائی گئی اور اس نے معاف کردیا تو یہ اس کی آدھی غلطیوں کا کفارہ بن جاتا ہے اور جس کو ثلث یا ربع دیت کے برابر تکلیف پہنچی تو اس کے لیے یہ ربع یا ثلث گناہوں کا کفارہ بنتا ہے۔ وہ شخص کہنے لگا : کیا واقعی آپ نے یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے ؟ آپ نے فرمایا : اللہ کی قسم ! میں نے یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے۔