(۱۷۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ:مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الشَّافِعِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَیْرِیَۃَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ: ((أُرَانِی أَتَسَوَّکُ فَجَائَنِی رَجُلاَنِ أَحَدُہُمَا أَکْبَرُ مِنَ الآخَرِ ، فَنَاوَلْتُ السِّوَاکَ الأَصْغَرَ مِنْہُمَا ، فَقِیلَ لِی: کَبِّرْ۔فَدَفَعْتُہُ إِلَی الأَکْبَرِ))۔
أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ قَالَ وَقَالَ عَفَّانُ فَذَکَرَہُ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری [۲۴۳]
(١٧١) سیدنا ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ کو مسواک کرتے ہوئے دیکھا، اس کے بعد میرے پاس دو شخص آئے ان میں سے ایک دوسرے سے بڑا تھا، میں نے ان میں سے چھوٹے کو مسواک دے دی۔ مجھے کہا گیا : بڑے کو دیں، پھر میں نے بڑے کو دے دی۔