hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 17128

.

سنن البيهقي

17128
Sunan Al Bayhaqi
(۱۷۱۲۲) وَہُوَ مَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ بَجَالَۃَ یَقُولُ : کُنْتُ کَاتِبًا لِجَزِیِّ بْنِ مُعَاوِیَۃَ عَمِّ الأَحْنَفِ بْنِ قَیْسٍ فَأَتَانَا کِتَابُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَبْلَ مَوْتِہِ بِسَنَۃٍ : اقْتُلُوا کُلَّ سَاحِرٍ وَسَاحِرَۃٍ وَفَرِّقُوا بَیْنَ کُلِّ ذِی مَحْرَمٍ مِنَ الْمَجُوسِ وَانْہُوہُمْ عَنِ الزَّمْزَمَۃِ فَقَتَلْنَا ثَلاَثَۃً سَوَاحِرَ وَجَعَلْنَا نُفَرِّقُ بَیْنَ الْمَرْأَۃِ وَحَرِیمِہَا فِی کِتَابِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ وَصَنَعَ طَعَامًا کَثِیرًا وَعَرَضَ السَّیْفَ عَلَی فَخِذِہِ وَدَعَا الْمَجُوسَ فَأَلْقَوْا وِقْرَ بَغْلٍ أَوْ بَغْلَیْنِ مِنْ فِضَّۃٍ فَأَکَلُوا بِغَیْرِ زَمْزَمَۃٍ وَلَمْ یَکُنْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَبِلَ الْجِزْیَۃَ مِنَ الْمَجُوسِ حَتَّی شَہِدَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- أَخَذَہَا مِنْ مَجُوسِ ہَجَرَ۔ [صحیح]
(١٧١٢٢) بجالہ کہتے ہیں کہ میں اصنف بن قیس کے چچا جزی بن معاویہ کا کاتب تھا ۔ ہمارے پاس حضرت عمر (رض) کا ایک خط آیا ان کی موت سے ایک سال پہلے۔ انھوں نے لکھا تھا کہ ہر جادو گر مرد و عورت کو قتل کر دو اور مجوسیوں میں سے ہر ذی محرم کو الگ کر دو اور انھیں زمزمہ سے روک دو تو ہم نے تین جادو گروں کو قتل کیا اور ہم نے مجوسیوں میں ذی محرم عورت کہ جس سے محرم نے شادی کی تھی، ان کو جدا کیا اور بہت سارا کھانا بنوایا اور تلوار اس کی ران پر پیش کی اور مجوسیوں کو بلایا۔ انھوں نے ایک یا دو خچروں کی ہڈی کے برابر چاندی ڈالی اور بغیر زمزمہ کے کھایا اور شروع میں عمر (رض) مجوسیوں سے جزیہ نہیں لیتے تھے یہاں تک کہ عبدالرحمن بن عوف (رض) نے بتایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہجر کے مجوسیوں سے جزیہ لیا تھا۔