hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 17982

.

سنن البيهقي

17982
Sunan Al Bayhaqi
(١٧٩٧٦) وَأَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا وَرْقَائُ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - الْوَلِیدَ بْنَ عُقْبَۃَ بْنِ أَبِی مُعَیْطٍ إِلَی بَنِی الْمُصْطَلِقِ لَیُصَدِّقَہُمْ فَتَلَقَّوْہُ بِالْہَدِیَّۃِ فَرَجَعَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ لَہُ إِنَّ بَنِی الْمُصْطَلِقِ قَدْ أَجْمَعُوا لَکَ لِیُقَاتِلُوکَ فَأَنْزَلَ اللَّہُ تَبَارَکَ وَتَعَالَی {إِنْ جَائَ کُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَیَّنُوا } [الحجرات ٦] الآیَۃَ ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَالَّذِی یُسْتَدَلُّ بِہِ عَلَی أَنَّ ذَلِکَ کَانَ بَعْدَ غَزْوَۃِ بَنِی الْمُصْطَلِقِ بِمُدَّۃٍ کَثِیرَۃٍ وَیُشْبِہُ أَنْ یَکُونْ سَنَۃَ عَشْرٍ کَمَا حَفِظَہُ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ أَنَّ الْوَلِیدَ بْنَ عُقْبَۃَ کَانَ زَمَنَ الْفَتْحِ صَبِیًّا وَذَلِکَ سَنَۃَ ثَمَانٍ وَلاَ یَبْعَثُہُ مُصَدِّقًا إِلاَّ بَعْدَ أَنْ یَصِیرَ رَجُلاً ۔ [حسن ]
(١٧٩٧٦) مجاہد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ولید بن عقبہ بن ابی معیط کو بنو مصطلق کی طرف صدقہ وصول کرنے کے لیے بھیجا۔ انھوں نے تحائف لے کر ان کا استقبال کیا تو وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف لوٹ گئے اور کہا کہ بنو مصطلق نے آپ کے قتل کا ارادہ کیا ہے تو اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی : { یاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِنْ جَائَکُمْ فَاسِقٌ بِنَبَاٍِ فَتَبَیَّنُوْا } [الحجرات ٦] ” اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو اگر تمہارے پاس کوئی فاسق کوئی خبر لے کر آئے تو اچھی طرح تحقیق کرلو “
شیخ نے فرمایا : جس سے دلیل لی گئی کہ یہ غزوہ بنی مصطلق کے کافی عرصہ بعد ہوا ہے اور یہ مدت تقریباً دس سال ہے جیسا کہ امام شافعی (رح) نے ذہن میں رکھا وہ یہ ہے کہ ولید بن عقبہ فتح مکہ کے وقت بچے تھے جبکہ فتح مکہ آٹھ ہجری میں ہوا ہے اور آپ نے اس کو اس وقت بھیجا تھا جب وہ جوان ہوگئے تھے۔