hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 17993

.

سنن البيهقي

17993
Sunan Al Bayhaqi
(١٧٩٨٧) أَخْبَرَنَاہُ أَبُوالْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ وَحَسَّانُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ أَبِی الأَسْوَدِ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ فِی تَسْمِیَۃِ مَنْ شَہِدَ بَدْرًا وَلَمْ یَشْہَدْہَا ثُمَّ ضَرَبَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِسَہْمِہِ فَمِمَّنْ لَمْ یَشْہَدْہَا وَضَرَبَ لَہُ بِسَہْمِہِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ بْنِ أَبِی الْعَاصِ بْنِ أُمَیَّۃَ بْنِ عَبْدِ شَمْسٍ تَخَلَّفَ بِالْمَدِینَۃِ عَلَی امْرَأَتِہِ رُقَیَّۃَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَکَانَتْ وَجِعَۃً فَضَرَبَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِسَہْمِہِ قَالَ وَأَجْرِی یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ : وَأَجْرُکَ ۔ وَطَلْحَۃُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ کَعْبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ تَیْمِ بْنِ مُرَّۃَ قَالَ کَانَ بِالشَّامِ فَقَدِمَ فَکَلَّمَ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَضَرَبَ لَہُ بِسَہْمِہِ قَالَ وَأَجْرِی یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ : وَأَجْرُکَ ۔ وَسَعِیدُ بْنُ زَیْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَیْلٍ قَدِمَ مِنَ الشَّامِ بَعْدَ مَا رَجَعَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - إِلَی الْمَدِینَۃِ فَضَرَبَ لَہُ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِسَہْمِہِ فَقَالَ وَأَجْرِی یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ : وَأَجْرُکَ ۔ فَہَؤُلاَئِ الثَّلاَثَۃِ مِنَ الْمُہَاجِرِینَ وَأَمَّا مِنَ الأَنْصَارِ فَأَبُو لُبَابَۃَ خَرَجَ زَعَمُوا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - إِلَی بَدْرٍ فَأَمَّرَہُ عَلَی الْمَدِینَۃِ وَضَرَبَ لَہُ بِسَہْمِہِ مَعَ أَصْحَابِ بَدْرٍ وَالْحَارِثُ بْنُ حَاطِبٍ رَجَعَہُ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - زَعَمُوا إِلَی الْمَدِینَۃِ وَضَرَبَ لَہُ بِسَہْمِہِ وَخَرَجَ عَاصِمُ بْنُ عَدِیٍّ فَرَدَّہُ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَضَرَبَ لَہُ بِسَہْمٍ مَعَ أَہْلِ بَدْرٍ وَخَوَّاتُ بْنُ جُبَیْرِ بْنِ النُّعْمَانِ ضَرَبَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِسَہْمِہِ فِی أَصْحَابِ بَدْرٍ وَالْحَارِثُ بْنُ الصِّمَّۃِ کُسِرَ بِالرَّوْحَائِ فَضَرَبَ لَہُ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِسَہْمٍ ۔ وَذَکَرَہُمْ أَیْضًا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ یَسَارٍ وَذَکَرَہُمْ أَیْضًا مُوسَی بْنُ عُقْبَۃَ إِلاَّ أَنَّہُ لَمْ یَذْکُرِ الْحَارِثَ بْنَ حَاطِبٍ فِی الرَّدِ إِلَی الْمَدِینَۃِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَإِنَّمَا أَعْطَاہُمْ مِنْ مَالِہِ وَإِنَّمَا نَزَلَتْ { وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَیْئٍ فَأَنَّ لِلَّہِ خُمُسَہُ وَلِلرَّسُولِ } [الأنفال ٤١] بَعْدَ غَنِیمَۃِ بَدْرٍ ۔
(١٧٩٨٧) عروہ بن زبیر (رض) جنگ بدر میں جانے اور نہ جانے والوں کا ذکر کرتے ہیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنگ میں حاضر ہونے والوں کے لیے حصہ مقرر کیا اور جو غیر حاضر تھے ان میں سے عثمان بن عفان بن ابی العاص بن امیہ بن عبد شمس کو حصہ دیا۔ وہ اپنی بیوی رقیہ (رض) کی بیماری کی وجہ سے مدینہ میں رہے تھے۔ آپ نے ان کو ان کا حصہ دیا تو انھوں نے کہا کہ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور میرا ثواب تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیرا ثواب بھی اور طلحہ بن عبیداللہ بن عثمان بن عمرو بن کعب یہ شام میں تھے۔ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آ کر بات کی تو آپ ان کو بھی حصہ دیا تو انھوں نے ثواب کا مطالبہ کیا تو آپ نے کہا : تیرا ثواب بھی تجھے ملے گا۔
اور سعید بن زید عن عمرو بن نفیل یہ بھی شام سے آئے جب آپ مدینہ لوٹ چکے تھے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو حصہ دیا اور اجر وثواب کے بارے میں بھی کہا کہ ملے گا۔ یہ تینوں مہاجرین میں سے تھے اور انصار میں سے ابو لبابہ جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بدر کی طرف گئے۔ آپ نے ان کو مدینہ کا امیر بنایا تھا۔ آپ نے ان کو بدر والوں کے ساتھ حصہ دیا اور حارث بن حاطب کو بھی آپ نے مدینہ بھیج دیا تھا۔ اس کو بھی حصہ دیا تھا۔ عاصم بن عدی بھی نکلے تھے مگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو واپس کردیا تھا اور ان کو حصہ بھی دیا اور خوات بن جبیر بن نعمان کو بھی بدر والوں کے ساتھ حصہ دیا اور حارث بن صمہ جو کہ روحاء کے مقام پر زخمی ہوگئے تھے۔ آپ نے ان کو بھی حصہ دیا۔ ان سب کا تذکرہ محمد بن اسحاق بن یسار اور موسیٰ بن عقبہ نے بھی کیا ہے مگر حارث بن حاطب کو مدینہ کی طرف واپس بھیجنے کا تذکرہ نہیں کیا۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : آپ نے ان کو اپنے مال سے دیا اور اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی : { وَ اعْلَمُوْٓا اَنَّمَا عَنِمْتُمْ مِّنْ شَیْئٍ فَاَنَّ لِلّٰہِ خُمُسَہٗ } [الأنفال ٤١] ” اور جان لو کہ بیشک تم جو کچھ بھی غنیمت حاصل کرو اس کا پانچواں حصہ اللہ اور رسول کے لیے ہے۔ “ یہ بدر کے بعد کا واقعہ ہے۔