(١٨٠٩٧) وَأَمَّا الْحَدِیثُ الَّذِی أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ فِیمَا قَرَأَ عَلَی مَالِکٍ عَنْ حُمَیْدٍ الطَّوِیلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - خَرَجَ إِلَی خَیْبَرَ فَجَائَ ہَا لَیْلاً وَکَانَ إِذَا جَائَ قَوْمًا بِلَیْلٍ لاَ یُغِیرُ عَلَیْہِمْ حَتَّی یُصْبِحَ فَلَمَّا أَصْبَحَ خَرَجَتْ یَہُودُ بِمَسَاحِیہِمْ وَمَکَاتِلِہِمْ فَلَمَّا رَأَوْہُ قَالُوا مُحَمَّدٌ وَاللَّہِ مُحَمَّدٌ وَالْخَمِیسُ فَقَالَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : اللَّہُ أَکْبَرُ خَرِبَتْ خَیْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَۃِ قَوْمٍ فَسَائَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِینَ ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٨٠٩٧) حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خیبر آئے تو رات کے وقت پہنچے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بھی کسی قوم کے پاس رات کے وقت آتے تو صبح سے پہلے حملہ نہیں فرماتے تھے۔ جب صبح ہوئی تو یہودی اپنے زرعی سازو سامان کے ساتھ نکلے۔ جب انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لشکر کو دیکھا تو کہنے لگے : اللہ کی قسم ! محمد اور اس کا لشکر۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ بہت بڑا ہے، خیبر ہلاک ہوگیا، یعنی وہاں کے رہنے والے۔ جب ہم کسی قوم کے پاس صبح کے وقت آتے ہیں تو ڈرائے گئے کی صبح بری ہوتی ہے۔