(۱۸۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمَوَیْہِ الْعَسْکَرِیُّ بِالأَہْوَازِ حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضَلِ: جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمَّادٍ الْقَلاَنِسِیُّ بِالرَّمْلَۃِ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((ثَلاَثَۃٌ لاَ تُقْبَلُ لَہُمْ صَلاَۃٌ وَلاَ تَصْعَدُ لَہُمْ حَسَنَۃٌ: الْعَبْدُ الآبِقُ حَتَّی یَرْجِعَ إِلَی مَوَالِیہِ فَیَضَعُ یَدَہُ فِی أَیْدِیہِمْ ، وَالْمَرْأَۃُ السَّاخِطُ عَلَیْہَا زَوْجُہَا ، وَالسَّکْرَانُ حَتَّی یَصْحُوَ))۔
تَفَرَّدَ بِہِ زُہَیْرٌ ہَکَذَا۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابن حبان ۵۳۵۵]
(١٨٣٠) سیدنا جابر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تین آدمیوں کی نماز قبول نہیں ہوتی اور نہ ان کی نیکی (آسمان پر) چڑھتی ہے، بھگوڑا غلام یہاں تک کہ اپنے مالک کے پاس واپس آجائے اور اپنا ہاتھ ان کے ہاتھ میں رکھ دے اور وہ عورت جس پر اس کا خاوند ناراض ہو اور نشے والا یہاں تک کہ صحیح ہوجائے۔ “