(١٨٧١٦) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِی یُحَدِّثُ عَنْ حَنَشٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : أَیُّمَا مِصْرٍ اتَّخَذَہُ الْعَرَبُ فَلَیْسَ لِلْعَجَمِ أَنْ یَبْتَنُوا فِیہِ بِیعَۃً أَوْ قَالَ کَنِیسَۃً وَلاَ یَضْرِبُوا فِیہِ بِنَاقُوسٍ وَلاَ یُدْخِلُوا فِیہِ خَمْرًا وَلاَ خِنْزِیرًا وَأَیُّمَا مِصْرٍ اتَّخَذَہُ الْعَجَمُ فَعَلَی الْعَرَبِ أَنْ یَفُوا لَہُمْ بِعَہْدِہِمْ فِیہِ وَلاَ یُکَلِّفُوہُمْ مَا لاَ طَاقَۃَ لَہُمْ بِہِ ۔ [ضعیف ]
(١٨٧١٦) عکرمہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ جو شہر عرب والوں نے بسایا تو عجمی لوگ اس میں معبد خانے نہیں بنا سکتے اور ان کو ناقوس بجانے کی بھی اجازت نہیں ہے اور اس میں شراب اور خنزیر کا گوشت بھی نہیں لاسکتے۔ اور جس شہر کو عجم آباد کریں تو عرب والے ان کا عہد پورا کریں اور ان کی طاقت سے بڑھ کر ان کو تکلیف نہ دیں۔