(۱۸۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَۃَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: أَتَیْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِی عَنْ حَجَّۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔
فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَقَالَ فِیہِ: ثُمَّ أَذَّنَ بِلاَلٌ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی الظُّہْرَ ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی الْعَصْرَ وَلَمْ یُصَلِّ بَیْنَہُمَا ، ثُمَّ رَکِبَ قَالَ فَلَمَّا أَتَی الْمُزْدَلِفَۃَ یُرِیدُ النَّبِیَّ -ﷺ- صَلَّی الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِأَذَانٍ وَإِقَامَتَیْنِ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ عَنْ حَاتِمِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ مُدْرَجًا فِی الْحَدِیثَ الطَّوِیلِ فِی حَجَّۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَیُقَالُ ہَذَا الْقَدْرُ مِنَ الْحَدِیثِ مُرْسَلٌ۔ [صحیح]
(١٨٧٥) جعفر بن محمد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم جابر بن عبداللہ (رض) کے پاس آئے اور عرض کیا : مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج کے متعلق خبردی۔۔۔ اس میں ہے پھر بلال (رض) نے اذان دی اور اقامت کہی، ظہر کی نماز ادا کی، پھر اقامت کہی اور عصر کی نماز پڑھی اور ان کے درمیان کچھ نہیں پڑھا، پھر سوار ہوئے اور جب مزدلفہ آئے تو وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مراد لے رہے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو اق امتوں اور ایک اذان سے مغرب اور عشا کی نماز ادا کی۔
(ب) صحیح مسلم میں ہے کہ اس حدیث میں ادراج ہے۔