(١٨٩٦١) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : غَزَوْنَا جَیْشَ الخَبَطِ وَأَمِیرُنَا أَبُو عُبَیْدَۃَ بْنُ الْجَرَّاحِ فَجُعْنَا جُوعًا شَدِیدًا فَأَلْقَی الْبَحْرُ حُوتًا مَیِّتًا لَمْ یُرَ مِثْلُہُ یُقَالُ لَہُ الْعَنْبَرُ فَأَکَلْنَا مِنْہُ نِصْفَ شَہْرٍ فَأَخَذَ أَبُو عُبَیْدَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَظْمًا مِنْ عِظَامِہِ فَمَرَّ الرَّاکِبُ تَحْتَہُ ۔ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ وَأَخْبَرَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرًا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ فَقَالَ أَبُو عُبَیْدَۃَ : کُلُوا فَلَمَّا قَدِمْنَا ذَکَرْنَا ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ : کُلُوا رِزْقًا أَخْرَجَہُ اللَّہُ أَطْعِمُونَا إِنْ کَانَ مَعَکُمْ فَأَتَاہُ بَعْضُہُمْ فَأَکَلَہُ ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ مَعَ زِیَادَۃِ أَبِی الزُّبَیْرِ ہَکَذَا۔ [صحیح ]
(١٨٩٦١) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نے جیش الخبط کی جنگ لڑی۔ ہمارے امیر ابوعبیدہ تھے۔ ہم نے شدید بھوک محسوس کی تو سمندر نے ساحل پر مردہ مچھلی پھینکی، ہم نے اتنی بڑی مچھلی نہ دیکھی تھی۔ اس کا نام عنبر تھا۔ ہم اسے پندرہ روز تک کھاتے رہے، ابو عبیدہ نے اس کی ہڈیوں میں سے ایک ہڈی کھڑی کی تو سوار اس کے نیچے سے گزر گیا۔
(ب) ابو زبیر نے جابر (رض) سے سنا کہ ابو عبیدہ نے کہا : کھالو، جب ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے تو ہم نے آپ کے سامنے اس کا تذکرہ کیا تو آپ نے فرمایا : اللہ نے تمہارے لیے ر ازق نکالا اسے کھاؤ، بلکہ اگر تمہارے پاس ہے تو ہمیں بھی کھلاؤ، آپ کی خدمت میں اس کا بعض حصہ پیش کیا گیا تو آپ نے کھایا۔