(١٩٠٢٤) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتُوَیْہِ أَخْبَرَنِی أَبُو الْمُثَنَّی أَنَّ مُسَدَّدًا حَدَّثَہُمْ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ أَخْبَرَنَا أَیُّوبُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ یَوْمَ النَّحْرِ : مَنْ کَانَ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلاَۃِ فَلْیُعِدْ ۔ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَذَا یَوْمٌ یُشْتَہَی فِیہِ اللَّحْمُ وَذَکَرَ ہَنَۃً مِنْ جِیرَانِہِ کَأَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - صَدَّقَہُ وَعِنْدِی جَذَعَۃٌ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ شَاتَیْ لَحْمٍ قَالَ فَرَخَّصَ لَہُ قَالَ فَلاَ أَدْرِی أَبَلَغَتِ الرُّخْصَۃُ مَنْ سِوَاہُ أَمْ لاَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٩٠٢٤) انس بن مالک فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قربانی کے دن فرمایا : جس نے نماز سے پہلے قربانی کردی وہ اس کی جگہ دوسرا جانور ذبح کرے تو ایک شخص نے کھڑے ہو کر کہا : اے اللہ کے رسول ! یہ ایسا دن ہے جس میں گوشت کی چاہت کی جاتی ہے اور اس نے اپنے پڑوسی کی جلد بازی کا تذکرہ کیا۔ گویا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی تصدیق کی اور اس نے کہا : میرے پاس کھیرا جانور ہے جو دو گوشت کی بکریوں سے مجھے زیادہ محبوب ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو رخصت دی۔ لیکن مجھے معلوم نہیں یہ رخصت اسی کو تھی یا اس کے علاوہ کسی اور کو بھی۔