(١٩٠٥٩) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عَامِرٍ عَنِ الْبَرَائِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : ضَحَّی خَالِی أَبُو بُرْدَۃَ قَبْلَ الصَّلاَۃِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : تِلْکَ شَاۃُ لَحْمٍ ۔ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ عِنْدِی جَذَعَۃٌ مِنَ الْمَعِزِ فَقَالَ : ضَحِّ بِہَا وَلاَ تَصْلُحُ لِغَیْرِکَ ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٩٠٥٩) عامر حضرت براء بن عازب سے نقل فرماتے ہیں کہ میرے ماموں ابو بردہ بن نیار نے نماز سے پہلی قربانی کردی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ گوشت کی بکری ہے۔ اس نے کہا : میرے پاس اے اللہ کے رسول ! بکری کا جذعہ ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہی قربانی کر دو لیکن کسی دوسرے کے لیے در ست نہیں ہے۔