(١٩١٨٦) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الأَرْدَسْتَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنِی أَبُو بَکْرٍ الزُّبَیْدِیُّ عَنْ عَاصِمِ بْنِ شُرَیْبٍ قَالَ : أُتِیَ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَوْمَ النَّحْرِ بِکَبْشٍ فَذَبَحَہُ وَقَالَ : بِسْمِ اللَّہِ اللَّہُمَّ مِنْکَ وَلَکَ وَمِنْ مُحَمَّدٍ لَکَ ۔ ثُمَّ أُمِرَ بِہِ فَتُصُدِّقَ بِہِ ثُمَّ أُتِیَ بِکَبْشٍ آخَرَ فَذَبَحَہُ فَقَالَ : بِسْمِ اللَّہِ اللَّہُمَّ مِنْکَ وَلَکَ وَمِنْ عَلِیٍّ لَکَ ۔ قَالَ ثُمَّ قَالَ : ائْتِنِی بِطَابِقٍ مِنْہُ وَتَصَدَّقْ بِسَائِرِہِ ۔ [صحیح ]
(١٩١٨٦) عاصم بن شریب فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) کے پاس قربانی کے دن مینڈھا لایا گیا۔ ذبح کرتے وقت انھوں نے یہ کہا : میں اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں۔ اے اللہ ! یہ تیری عطا اور تیرے راستہ میں ہے اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے ہے۔ پھر قربانی کے گوشت کو صدقہ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ پھر دوسرا مینڈھا لایا گیا تو ذبح کرتے وقت یہ کہا : میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے۔ اے اللہ یہ تیری عطا تیرے راستہ میں اور علی کی جانب سے ہے۔ راوی کہتے ہیں : پھر حضرت علی (رض) نے کہا : ایک تھال میں گوشت ڈال کر میرے پاس لاؤ اور باقی صدقہ کر دو ۔