hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19475

.

سنن البيهقي

19475
Sunan Al Bayhaqi
(١٩٤٦٩) وَشَاہِدُہُ مَا أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ التَّرْقُفِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَکِ حَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ حَمْزَۃَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِیدِ الزُّبَیْدِیُّ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ رُؤْبَۃَ أَنَّہُ حَدَّثَہُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی عَوْفٍ الْجُرَشِیِّ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِیکَرِبَ الْکِنْدِیِّ عَنِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : أُوتِیتُ الْکِتَابُ وَمَا یَعْدِلُہُ یَعْنِی وَمِثْلَہُ یُوشِکُ شَبْعَانُ عَلَی أَرِیکَتِہِ یَقُولُ بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمْ ہَذَا الْکِتَابُ فَمَا کَانَ فِیہِ مِنْ حَلاَلٍ أَحْلَلْنَاہُ وَمَا کَانَ مِنْ حَرَامٍ حَرَّمْنَاہُ أَلاَ وَإِنَّہُ لَیْسَ کَذَلِکَ أَلاَ لاَ یَحِلُّ ذُو نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ وَلاَ الْحِمَارُ الأَہْلِیُّ وَلاَ اللُّقَطَۃُ مِنْ مَالِ مُعَاہِدٍ إِلاَّ أَنْ یَسْتَغْنِیَ عَنْہَا وَأَیُّمَا رَجُلٍ أَضَافَ قَوْمًا فَلَمْ یَقْرُوہُ فَإِنَّ لَہُ أَنْ یُعْقِبَہُمْ بِمِثْلِ قِرَاہُ ۔ [صحیح ]
(١٩٤٦٩) مقدام بن معدیکرب کندی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں قرآن اور اس کی مثل دیا گیا ہوں ۔ قریب ہے کوئی پیٹ بھر کر اپنے تکیے پر ٹیک لگائے ہوئے کہے کہ ہمارے اور تمہارے درمیان کتاب اللہ کافی ہے، جو اس میں حلال ہے ہم اس کو حلال جانیں گے اور جو اس میں حرام ہے ہم اس کو حرام جانیں گے ۔ حالانکہ بات اس طرح نہیں۔ خبردار کچلی والے جانور، گھریلو گدھے کھانے جائز نہیں۔ معاہد آدمی کی گری ہوئی چیز لیکن جس سے بے پروا ہوا جائے جائز نہیں ہے۔ جس شخص نے مہمانی طلب کی لیکن اس کی مہمان نوازی نہ کی گئی لیکن تو وہ اپنی مہمان نوازی کے برابر کوئی چیز لے سکتا ہے۔