(١٩٦٦٣) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَنْبَأَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاکِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ الْمُنَادِی حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عُثْمَانَ ابْنُ أَخِی عَلِیِّ بْنِ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو تُمَیْلَۃَ عَنْ صَالِحِ بْنِ أَبِی جُبَیْرٍ مَوْلَی الْحَکَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِیِّ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : شَکَا نَاسٌ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنَّ غُلاَمًا مِنْ بَنِی غِفَارٍ یَرْمِی نَخْلَہُمْ قَالَ خُذُوہُ فَأْتُونِی بِہِ فَإِذَا ہُوَ رَافِعُ بْنُ عَمْرٍو أَخُو الْحَکَمِ بْنِ عَمْرٍو فَذَکَرَ مَعْنَاہُ
وَہَذَا مُنْقَطِعٌ وَرُوِیَ ذَلِکَ بِإِسْنَادٍ آخَرَ عَنْ رَافِعِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِیِّ ۔ [ضعیف۔ العلل الترمذی ٣٤٠]
(١٩٦٦٣) صالح بن ابو جبیر جو حکم بن عمرو غفاری کے غلام ہیں، اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ مدینہ کے لوگوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو شکایت کی کہ بنو غفار کا غلام ان کی کھجوروں کو پتھر مارتا ہے۔ آپ نے فرمایا : پکڑ کر میرے پاس لے آؤ تو وہ رافع بن عمرو جو حکم بن عمرو کے بھائی تھے۔