hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20242

.

سنن البيهقي

20242
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۲۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ قَالَ سَمِعْتُ یَحْیَی بْنَ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بُکَیْرٍ قَالَ قَالَ اللَّیْثُ قَالَ لِی أَبُو جَعْفَرٍ : تَلِی لِی مِصْرَ قُلْتُ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ إِنِّی أَضْعَفُ مِنْ ذَلِکَ وَإِنِّی رَجُلٌ مِنَ الْمَوَالِی فَقَالَ مَا بِکَ مِنْ ضَعْفٍ مَعِی وَلَکِنْ ضَعَفَتْ نِیَّتُکَ فِی الْعَمَلِ لِی عَلَی ذَلِکَ أَتُرِیدُ قُوَّۃً أَقْوَی مِنِّی وَمِنْ عَمَلِی فَأَمَّا إِذَا أَبَیْتَ فَدُلَّنِی عَلَی رَجُلٍ أُقَلِّدُہُ أَمْرَ مِصْرَ قُلْتُ عُثْمَانُ بْنُ الْحَکَمِ الْجُذَامِیُّ رَجُلٌ لَہُ صَلاَحٌ وَلَہُ عَشِیرَۃٌ قَالَ فَبَلَغَہُ ذَلِکَ فَعَاہَدَ اللَّہَ أَنْ لاَ یُکَلِّمَ اللَّیْثَ بْنَ سَعْدٍ۔ [حسن]
(٢٠٢٣٦) لیث فرماتے ہیں کہ ابوجعفر نے مجھے کہا : میری جانب سے مصر کے قاضی بن جاؤ۔ میں نے کہا اے امیرالمومنین ! میں کمزور آدمی ہوں۔ میں غلام ہوں۔ کہنے لگے : آپ کمزور نہیں، صرف آپ کی نیت میرے ساتھ کام کرنے میں کمزور ہے۔ کیا آپ مجھ سے زیادہ قوت چاہتے ہیں اور میرے کام سے بڑا کام چاہتے ہیں ؟ کہنے لگے : اگر آپ انکاری ہیں تو میری رہنمائی ایسے آدمی کی طرف کرو کہ میں مصر کی امارت اس کو سونپ دوں۔ میں نے کہا : عثمان بن حکم جذامی نیک آدمی ہے۔ اس کا قبیلہ بھی ہے۔ جب اس کو یہ بات پہنچی تو اس نے اللہ کی قسم اٹھائی کہ وہ لیث بن سعد سے کلام نہ کرے گا۔