(۲۰۳۲۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ عُبْدُوسٍ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ أَیُّوبَ النَّصِیبِیُّ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِذَا أَرَادَ اللَّہُ بِالأَمِیرِ خَیْرًا جَعَلَ لَہُ وَزِیرَ صِدْقٍ إِنْ نَسِیَ ذَکَّرَہُ وَإِنْ ذَکَرَ أَعَانَہُ وَإِذَا أَرَادَ غَیْرَ ذَلِکَ جَعَلَ لَہُ وَزِیرَ سَوْئٍ إِنْ نَسِیَ لَمْ یُذَکِّرْہُ وَإِنْ ذَکَرَ لَمْ یُعِنْہُ ۔
رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ فِی السُّنَنِ عَنْ مُوسَی بْنِ عَامِرٍ عَنِ الْوَلِیدِ۔ [ضعیف]
(٢٠٣٢٠) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب اللہ امیر سے بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو اس کا سچا وزیر مقرر کردیتا ہے۔ اگر وہ بھول جائے تو اس کو یاد کروا دیتا ہے۔ اگر یاد رکھے تو اس کی اعانت کرتا ہے۔ جب بھلائی کا ارادہ نہ ہو تو اس کا برا وزیر مقرر کردیتے ہیں، اگر وہ بھول جائے تو یاد نہ کروائے اگر اسے یاد رہے تو اس کی مدد نہ کرے۔