(۲۰۳۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الأَصْبَہَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَوْہَرِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الشَّیْبَانِیِّ عَنْ أَبِی الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ : کَتَبَ کَاتِبٌ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ہَذَا مَا أَرَی اللَّہُ أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ عُمَرَ فَانْتَہَرَہُ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَقَالَ لاَ بَلْ اکْتُبْ ہَذَا مَا رَأَی عُمَرُ فَإِنْ کَانَ صَوَابًا فَمِنَ اللَّہِ وَإِنْ کَانَ خَطَأً فَمِنْ عُمَرَ۔ [حسن]
(٢٠٣٤٨) حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ کاتب نے حضرت عمر (رض) کی جانب سے لکھا : یہ وہ ہے جو اللہ نے امیرالمومنین حضرت عمر (رض) کو دکھایا۔ حضرت عمر (رض) نے اس کو ڈانٹا اور فرمایا : لکھو یہ عمر (رض) کی رائے ہے۔ اگر یہ درست ہو تو اللہ کی جانب سے ہے، اگر غلط ہو تو عمر (رض) کی جانب سے ہے۔