(۲۰۳۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْقَنْطَرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ الْمِصِّیصِیُّ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنِی عَبْدَۃُ بْنُ أَبِی لُبَابَۃَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَلاَ لاَ یُقَلِّدَنَّ رَجُلٌ رَجُلاً دِینَہُ فَإِنْ آمَنَ آمَنَ وَإِنْ کَفَرَ کَفَرَ فَإِنْ کَانَ مُقَلِّدًا لاَ مَحَالَۃَ فَلْیُقَلِّدِ الْمَیِّتَ وَیَتْرُکِ الْحَیَّ فَإِنَّ الْحَیَّ لاَ تُؤْمَنُ عَلَیْہِ الْفِتْنَۃُ۔ [صحیح]
(٢٠٣٤٩) عبدہ بن ابی لبابہ ابن مسعود سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : کوئی آدمی دین میں کسی کی تقلید نہ کرے کہ اگر وہ ایمان لائے تو دوسرا بھی ایمان لے آئے اور اگر وہ کفر کرے تو وہ بھی کفر کرے۔ اگر کوئی تقلید کرنا چاہے تو مردہ لوگوں کی تقلید کرو اور زندہ کو چھوڑ دو؛کیونکہ یہ فتنے سے محفوظ نہیں ہیں۔