(۲۰۳۵۰) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی قُمَاشٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ عَبْدِ السَّلاَمِ بْنِ حَرْبٍ الْمُلاَئِیِّ عَنْ غُطَیْفٍ الْجَزَرِیِّ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَتَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- وَفِی عُنُقِی صَلِیبٌ مِنْ ذَہَبٍ قَالَ فَسَمِعْتُہُ یَقُولُ {اتَّخَذُوا أَحْبَارَہُمْ وَرُہْبَانَہُمْ أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّہِ} [التوبۃ ۳۱] قَالَ قُلْتُ یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّہُمْ لَمْ یَکُونُوا یَعْبُدُونَہُمْ۔ قَالَ : أَجَلْ وَلَکِنْ یُحِلُّونَ لَہُمْ مَا حَرَّمَ اللَّہُ فَیَسْتَحِلُّونَہُ وَیُحَرِّمُونَ عَلَیْہِمْ مَا أَحَلَّ اللَّہُ فَیُحَرِّمُونَہُ فَتِلْکَ عِبَادَتُہُمْ لَہُمْ ۔
[ضعیف]
(٢٠٣٥٠) سیدنا عدی بن حاتم (رض) فرماتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور میری گردن میں سونے کی صلیب تھی۔ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنا، آپ فرما رہے تھے : { اِتَّخَذُوْٓا اَحْبَارَھُمْ وَ رُھْبَانَھُمْ اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ } [التوبۃ ٣١] ” انھوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے علماء اور اہبوں کو رب بنالیا۔ “
میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! وہ ان کی عبادت نہ کرتے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں لیکن وہ ان کے لیے حلال قرار دیتے، جس کو اللہ نے ان کے لیے حرام قرار دیا۔ وہ ان پر حرام قرار دیتے جو اللہ نے ان کے لیے حلال قرار دیا۔ یہی ان کی عبادت تھی۔