(۲۰۳۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَنْبَأَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ یَحْیَی
(ح) قَالَ وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ الْجُمَحِیُّ حَدَّثَنَا أُمَیَّۃُ بْنُ صَفْوَانَ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی زُہَیْرٍ الثَّقَفِیِّ عَنْ أَبِیہِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- بِالنَّبَاۃِ أَوْ قَالَ بِالنَّبَاوَۃِ یَقُولُ : تُوشِکُوا أَنْ تَعْرِفُوا أَہْلَ الْجَنَّۃِ مِنْ أَہْلِ النَّارِ أَوْ قَالَ خِیَارَکُمْ مِنْ شِرَارِکُمْ ۔ قِیلَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ بِمَاذَا؟ قَالَ : بِالثَّنَائِ الْحَسَنِ وَالثَّنَائِ السَّیِّئِ أَنْتُمْ شُہَدَائُ بَعْضُکُمْ عَلَی بَعْضٍ ۔ [حسن]
(٢٠٣٩٠) ابوبکر بن ابو زہیرثقفی اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کچھ خبروں کے بارے میں دریافت کیا۔ آپ نے فرمایا : عنقریب تم اہل جنت کو اہل جہنم سے پہچان لو گے یا فرمایا : اپنے پسندیدہ لوگوں کو اپنے شریروں میں سے۔ کہا گیا : اے اللہ کے رسول ! یہ کیسے ؟ فرمایا : اچھی اور بری تعریف کی وجہ سے بعض تمہارا بعض پر گواہ ہے۔