(۲۰۵۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی الْمَعْرُوفِ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ الإِسْفَرَائِینِیُّ أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ الْحُسَیْنِ الْحَذَّائُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْمَدِینِیِّ حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ حَدَّثَنِی أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ وَہْبٍ النَّخَعِیُّ قَالَ قُلْتُ لِلشَّعْبِیِّ أَوْ سَمِعْتُ رَجُلاً قَالَ لِلشَّعْبِیِّ : أَعْرِفُ نَقْشَ خَاتِمِی فِی الصَّکِّ وَلاَ أَعْرِفُ الشَّہَادَۃَ قَالَ لاَ تَشْہَدْ إِلاَّ عَلَی مَا تَعْرِفُ فَإِنَّ النَّاسَ قَدْ یَنْقُشُونَ عَلَی الْخَوَاتِیمِ۔ [حسن]
(٢٠٥٨٨) ابو معاویہ عمرو بن عبداللہ بن وہب نخعی فرماتے ہیں کہ میں نے شعبی سے کہا یا میں نے ایسے آدمی سے سنا جس نے شعبی سے کہا : میں انگوٹھی کے نقش کو پہچانتا ہوں، لیکن شہادت کے بارے میں نہیں جانتا۔ فرمانے لگے : صرف جاننے والے آدمی کے بارے میں گواہی دو ۔ بہت سارے لوگ انگوٹھی پر نقش بناتے ہیں۔