hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20606

.

سنن البيهقي

20606
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۶۰۰) فَقَدْ حَدَّثَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ زُرَارَۃَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : خَیْرُ أُمَّتِی الْقَرْنُ الَّذِی بُعِثْتُ فِیہِمْ ثُمَّ الَّذِینَ یَلُونَہُمْ ثُمَّ الَّذِینَ یَلُونَہُمْ ثُمَّ یَأْتِی قَوْمٌ یَنْذُرُونَ وَلاَ یُوفُونَ وَیَخُونُونَ وَلاَ یُؤْتَمَنُونَ وَیَشْہَدُونَ وَلاَ یُسْتَشْہَدُونَ وَیَفْشُو فِیہِمُ السِّمَنُ ۔ ہَکَذَا رَوَاہُ سَائِرُ أَصْحَابِ ہِشَامٍ لَیْسَ فِیہِ ذِکْرُ الْحَلِفِ۔ وَذِکْرُ الْحَلِفِ فِیہِ إِنْ کَانَ حَفِظَہُ مُعَاذٌ یُوَافِقُ حَدِیثَ ابْنِ مَسْعُودٍ وَقَدْ یُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ الْمُرَادُ بِذَلِکَ فِی الشَّہَادَۃِ أَنْ یَشْہَدَ بِمَا لَمْ یَشْہَدْ عَلَیْہِ وَلَمْ یَعْلَمْہُ فَیَکُونُ شَاہِدَ زُورٍ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ وَالْعِصْمَۃُ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(٢٠٦٠٠) عمران بن حصین (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت کا بہترین زمانہ میرا زمانہ ہے، جس میں میں مبعوث کیا گیا، پھر ان کے بعد والا۔ پھر ان کے بعد والا۔ پھر ایسی قوم آئے گی جو نذریں مانیں گے اور پوری نہ کریں گے، خیانت کریں گے امانت دار نہ ہوں گے۔ گواہی دیں گے لیکن ان سے گواہی طلب نہ کی جائے گی۔ ان میں موٹاپا عام ہوگا، اس طرح ہشام کے تمام شاگرد نقل فرماتے ہیں لیکن قسم کا تذکرہ نہیں۔ اگر معاذ کو یاد ہو تو اس میں قسم کا تذکرہ ہے، وہ ابن مسعود کی موافقت کرتے ہیں۔ شہادت سے مراد یہ ہے کہ اس کی شہادت دی جائے جواب خلاف گواہی نہ دے۔ وہ اس کو جانتا بھی نہ ہو تو یہ جھوٹی گواہی ہے۔