(۲۰۶۰۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا أَبُو حُذَیْفَۃَ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ عَنْ مِقْسَمٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی قَوْلِہِ عَزَّ وَجَلَّ {وَلاَ یُضَارَّ کَاتِبٌ وَلاَ شَہِیدٌ} [البقرۃ ۲۸۲] قَالَ : أَنْ یَجِیئَ فَیَدْعُوَ الْکَاتِبَ وَالشَّہِیدَ فَیَقُولاَنِ إِنَّا عَلَی حَاجَۃٍ فَیُضَارَّ بِہِمَا فَقَالَ قَدْ أُمِرْتُمَا أَنْ تُجِیبَا فَلاَ یُضَارَّہُمَا۔ [ضعیف]
(٢٠٦٠٢) ابن عباس (رض) اللہ کے قول : { وَلاَ یُضَارَّ کَاتِبٌ وَلاَ شَہِیدٌ} [البقرۃ ٢٨٢] ” کہ کاتب اور گواہ کو تکلیف نہ دی جائے “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ گواہ اور کاتب کو طلب کیا جائے تو وہ کہیں : ہم مصروف ہیں، وہ کہتا ہے کہ تم کو حکم دیا گیا ہے کہ جب تمہیں طلب کیا جائے تو ضرور آؤ۔ ان دونوں کو تنگ نہ کیا جائے۔ [ضعیف ]