hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2083

.

سنن البيهقي

2083
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۸۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ السَّرْحِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ أَنَّ مُوسَی بْنَ سَعْدٍ الأَنْصَارِیَّ حَدَّثَہُ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّہُ قَالَ: صَلَّی لَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الْعَصْرَ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ أَتَاہُ رَجُلٌ مِنْ بَنِی سَلِمَۃَ فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّا نُرِیدُ أَنْ نَنْحَرَ جَزُورًا لَنَا ، وَنَحْنُ نُحِبُّ أَنْ تَحْضُرَہَا۔ قَالَ: نَعَمْ۔ فَانْطَلَقَ وَانْطَلَقْنَا مَعَہُ ، فَوَجَدْنَا الْجَزُورَ لَمْ تُنْحَرْ ، فَنُحِرَتْ ثُمَّ قُطِّعَتْ ثُمَّ طُبِخَ مِنْہَا ، ثُمَّ أَکَلْنَا قَبْلَ أَنْ تَغِیبَ الشَّمْسُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَوَّادٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۶۲۴]
(٢٠٨٣) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ عصر کی نماز ادا کی۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو بنی سلمہ قبیلے کا ایک شخص آیا اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ہم اپنے لیے ایک اونٹ ذبح کرنا چاہتے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ آپ بھی موجود ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ٹھیک ہے۔ چنانچہ آپ چلے اور ہم بھی آپ کے ساتھ ساتھ چلنے لگے۔ (جب ہم پہنچے) تو ابھی اونٹ ذبح نہیں کیا گیا تھا۔ (ہمارے پہنچنے کے بعد) اونٹ ذبح کیا گیا۔ پھر اس کو ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا، پھر اس سے کچھ گوشت پکایا گیا اور ہم نے سورج غروب ہونے سے پہلے کھا بھی لیا۔