hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20902

.

سنن البيهقي

20902
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۸۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی الزُّبَیْرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی حَمْزَۃُ بْنُ عَلِیٍّ الْعَطَّارُ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ قَالَ : سُئِلَ الشَّافِعِیُّ عَنِ الْقَدَرِ فَأَنْشَأَ یَقُولُ مَا شِئْتُ کَانَ وَإِنْ لَمْ أَشَأْ وَمَا شِئْتُ إِنْ لَمْ تَشَأْ لَمْ یَکُنْ خَلَقْتَ الْعِبَادَ عَلَی مَا عَلِمْتَ فَفِی الْعِلْمِ یَجْرِی الْفَتَی وَالْمُسِنْ عَلَی ذَا مَنَنْتَ وَہَذَا خَذَلْتَ وَہَذَا أَعَنْتَ وَذَا لَمْ تُعِنْ فَمِنْہُمْ شَقِیٌّ وَمِنْہُمْ سَعِیدٌ وَمِنْہُمْ قَبِیحٌ وَمِنْہُمْ حَسَنْ [صحیح۔ للشافعی]
(٢٠٨٩٦) ربیع بن سلیمان فرماتے ہیں کہ امام شافعی (رح) سے تقدیر کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا :
وہی ہوتا ہے جو تو چاہتا ہے اگر میں نہ بھی چاہوں

اور جو میں چاہتا ہوں وہ نہیں ہوتا اگر تو نہ چاہے
تو نے اپنے علم کے مطابق بندوں کو پیدا کیا

اور تیرے علم میں نوجوان اور بوڑھے سب چلتے ہیں
بعض پر تو احسان کرتا ہے اور بعض کو تو ذلیل کرتا ہے

اور بعض کی تو مدد کرتا ہے اور بعض کی مدد نہیں کرتا
ان میں سے بعض بدبخت ہیں اور بعض نیک بخت ہیں

اور بعض ان میں سے بدصورت ہیں اور بعض خوبصورت ہیں