hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2110

.

سنن البيهقي

2110
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۱۰) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ حَدَّثَنِی خَیْرُ بْنُ نُعَیْمٍ الْحَضْرَمِیُّ عَنِ ابْنِ ہُبَیْرَۃَ السَّبَائِیِّ عَنْ أَبِی تَمِیمٍ الْجَیْشَانِیِّ عَنْ أَبِی بَصْرَۃَ الْغِفَارِیِّ قَالَ: صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الْعَصْرَ بِالْمُخَمَّصِ فَقَالَ: ((إِنَّ ہَذِہِ الصَّلاَۃَ عُرِضَتْ عَلَی مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ فَضَیَّعُوہَا ، فَمَنْ حَافَظَ عَلَیْہَا أُوتِیَ أَجْرَہُ مَرَّتَیْنِ ، وَلاَ صَلاَۃَ بَعْدَہَا حَتَّی یَطْلُعَ الشَّاہِدُ))۔ قَالَ ابْنُ بُکَیْرٍ: سَأَلْتُ اللَّیْثَ عَنِ الشَّاہِدِ فَقَالَ: ہُوَ النَّجْمُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنِ اللَّیْثِ۔ وَلاَ یَجُوزُ تَرْکُ الأَحَادِیثِ الصَّحِیحَۃِ الْمَشْہُورَۃِ بِہَذَا ، وَإِنَّمَا الْمَقْصُودُ بِہَذَا نَفْیُ التَّطَوُّعِ بَعْدَہَا لاَ بَیَانُ وَقْتِ الْمَغْرِبَ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۲۹۲]
(٢١١٠) (ا) حضرت ابو بصرہ غفاری سے روایت ہے کہ ہمیں مخمص مقام پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی نماز پڑھائی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ نماز (عصر) تم سے پہلے والی امتوں پر بھی پیش کی گئی تھی لیکن انھوں نے اس کو ضائع کردیا۔ لہٰذا جس نے اس پر محافظت کی اس کو دوہرا اجر دیا جائے گا اور اس کے بعد شاہد ستارہ طلوع ہونے تک کوئی نماز نہیں۔
(ب) ابن بکیر کہتے ہیں : میں نے لیث سے شاہد کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا : وہ ایک ستارہ ہے۔
(ج) اس حدیث کی وجہ سے صحیح اور مشہور احادیث کو چھوڑنا جائز نہیں۔ اس سے مغرب کے وقت کا بیان مقصود نہیں ہے، بلکہ یہاں عصر کے بعد نوافل کی نفی مراد ہے۔