(۲۱۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَأَلْنَا جَابِرًا عَنْ وَقْتِ صَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ: کَانَ یُصَلِّی الظُّہْرَ بِالْہَاجِرَۃِ ، وَالْعَصْرَ وَالشَّمْسُ حَیَّۃٌ ، وَالْمَغْرِبَ إِذَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ ، وَالْعِشَائَ إِذَا کَثُرَ النَّاسُ عَجَّلَ وَإِذَا قَلُّوا أَخَّرَ ، وَالصُّبْحَ بِغَلَسٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَرَوَاہُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [مضٰی تخریجہ فی الحدیث ۲۰۴۴]
(٢١١٣) محمد بن عمرو سے روایت ہے کہ ہم نے حضرت جابر (رض) سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے وقت کے بارے پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر کی نماز دوپہر کو ادا کرتے تھے اور عصر جب سورج ابھی روشن ہوتا اور مغرب جب سورج غروب ہوجاتا اور عشا کی نماز جب لوگ زیادہ ہوجاتے تو جلدی پڑھا دیتے اور جب لوگ کم ہوتے تو تاخیر سے پڑھتے اور صبح کی نماز اندھیرے میں ادا فرماتے تھے۔