(۲۱۴۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی الْخَطِیبُ الإِسْفَرَائِنِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَرْبَہَارِیُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ حَیَّانَ الأَسَدِیِّ قَالَ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ مَیْمُونٍ الأَوْدِیَّ یَقُولُ: صَلَّیْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ صَلاَۃَ الْفَجْرِ ، وَلَوْ أَنَّ ابْنِی مِنِّی ثَلاَثَۃَ أَذْرُعٍ لَمْ أَعْرِفُہُ إِلاَّ أَنْ یَتَکَلَّمَ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن ابی شیبۃ ۳۲۳۶]
(٢١٤٦) عمرو بن میمون اودی سے روایت ہے کہ میں نے عمر بن خطاب (رض) کے ساتھ فجر کی نماز (ایسے وقت میں) ادا کی کہ اگر میرا بیٹا مجھ سے تین ہاتھ کے فاصلے پر بھی ہو تو جب تک وہ نہ بولے میں اس کو (اندھیرے کی وجہ سے) پہچان نہیں سکتا۔