(۲۱۵۹۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا زَاہِرٌ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ خَالِدٍ قَالَ : حَضَرْتُ عَبْدَ الْمَلِکِ بْنِ مَرْوَانَ فَاخْتُصِمَ إِلَیْہِ فِی أَوْلاَدِ الْمُدَبَّرَۃِ فَاسْتَشَارَ مَنْ حَوْلَہُ فَقَالَ رَجُلٌ یُبَاعُ أَوْلاَدُہَا فَإِنَّ الرَّجُلَ یَتَصَدَّقُ بِالنَّخْلِ فَیَأْکُلُ مِنْ ثَمَرِہَا وَقَالَ آخَرُ قَوْلاً نَقْضًا لِلَّذِی قَالَ صَاحِبُہُ قَالَ الْمُدَبَّرَۃُ یَکُونُ وَلَدُہَا بِمَنْزِلَتِہَا قَدْ یُہْدِی الرَّجُلُ الْبَدَنَۃَ فَتُنْتَجُ فَیَنْحَرُ وَلَدَہَا مَعَہَا قَالَ عِکْرِمَۃُ فَقَامَ وَلَمْ یَقْضِ فِیہِمْ بِشَیْئٍ
وَقَدْ رُوِیَ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ مَا دَلَّ عَلَی ہَذَا الْقَوْلِ۔ [صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق]
(٢١٥٩٣) عکرمہ بن خالد کہتے ہیں کہ میں عبدالملک بن مروان کے پاس حاضر ہوا تو ان کے پاس مدبرہ کی اولاد کا جھگڑا لایا گیا تو اس نے اپنے اردگرد والوں سے مشورہ کیا۔ ایک آدمی نے کہا : اس کی اولاد فروخت کی جائے گی۔ کیونکہ آدمی کھجور صدقہ کرتا ہے لیکن اس کا پھل کھاتا ہے اور دوسرے نے اس کی بات کاٹی۔ کہنے لگا : کہ مدبرہ کی اولاد اپنی ماں کے مرتبہ میں ہے، کبھی کبھی آدمی قربانی کرتا ہے۔ وہ جننے والی ہوتی ہے تو اس کے بچے بھی ساتھ ذبح کردیتا ہے۔ عکرمہ کہتے ہیں : وہ کھڑے ہوئے اور کوئی فیصلہ نہ کیا۔