(۲۱۷۵۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَی عَنِ ابْنِ الْمُبَارَکِ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَاتَبَ غُلاَمًا لَہُ وَوَلَدَہُ وَأُمَّ وَلَدِہِ وَأَنَّہُ أَتَی ابْنَ عُمَرَ فَقَالَ لَہُ إِنِّی قَدْ عَجَزْتُ فَاقْبَلْ کِتَابَتِی فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ إِنِّی لَمْ أَقْبَلْہُ مِنْکَ حَتَّی تَأْتِیَ بِہِمْ قَالَ فَأَتَاہُ بِہِمْ فَرَدَّہُمْ فِی الرِّقِّ فَلَمَّا کَانَ بَعْدَ ذَلِکَ إِمَّا بِیَوْمٍ وَإِمَّا بِثَلاَثَۃٍ أَعْتَقَہُمْ۔ [صحیح]
(٢١٧٥٥) نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے اپنے غلام سے مکاتبت کی۔ اس کا بچہ اور ام ولد بھی موجود تھی۔ وہ ابن عمر (رض) کے پاس آیا اور کہنے لگا : میں عاجز آچکا ، اپنیکتابت واپس لے لو تو ابن عمر (رض) نے فرمایا : میں تجھ سے قبول نہ کروں گا جب تک تو ان کو لے کر نہ آئے گا۔ جب وہ ان کو لے کر آیا، تو انھوں نے ان کو غلامی میں واپس کردیا۔ اس کے ایک یا تین دن کے بعد ان کو آزاد کردیا۔