hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 21801

.

سنن البيهقي

21801
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۷۹۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو یَحْیَی زَکَرِیَّا بْنُ یَحْیَی بْنِ أَسَدٍ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ : لَقِیَ رَجُلاَنِ ابْنَ عُمَرَ فِی بَعْضِ طُرُقِ الْمَدِینَۃِ فَقَالاَ لَہُ تَرَکْنَا ہَذَا الرَّجُلَ یَعْنُونَ ابْنَ الزُّبَیْرِ یَبِیعَ أُمَّہَاتِ الأَوْلاَدِ فَقَالَ لَہُمْ لَکِنْ أَبَا حَفْصٍ عُمَرَ أَتَعْرِفَانَہُ؟ قَالاَ نَعَمْ قَالَ قَضَی فِی أُمَّہَاتِ الأَوْلاَدِأَنَّ لاَ یُبَعْنَ وَلاَ یُوہَبْنَ وَلاَ یُورَثْنَ یَسْتَمْتِعُ بِہَا صَاحِبُہَا مَا عَاشَ فَإِذَا مَاتَ فَہِیَ حُرَّۃٌ۔ [صحیح]
(٢١٧٩٥) عبیداللہ بن عمر حضرت نافع سے نقل فرماتے ہیں کہ مدینہ کے راستہ میں دو آدمی ابن عمر (رض) کو ملے۔ انھوں نے کہا : ہم نے ابن زبیر کو چھوڑ دیا ہے۔ وہ امہات الاولاد کو فروخت کرتا ہے۔ وہ ان سے کہنے لگے : کیا تم ابوحفص حضرت عمر (رض) کو جانتے ہو ؟ انھوں نے کہا : ہاں، وہ فیصلہ کرتے ہیں کہ امہات الاولاد کو فروخت کرنا، ہبہ اور وراثت بنانا جائز نہیں ہے، اس کا مالک اپنی زندگی میں فائدہ اٹھائے ، مرنے کے بعد وہ آزاد ہوگی۔