(۲۱۹۲) وَبِإِسْنَادِہِ عَنِ الْبَرَائِ قَالَ: قِیلَ ہَذَا الَّذِینَ مَاتُوا قَبْلَ أَنْ تُحَوَّلَ إِلَی الْکَعْبَۃِ وَرِجَالٌ قُتِلُوا فَلَمْ نَدْرِ مَا نَقُولُ فِیہِمْ ، فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ {وَمَا کَانَ اللَّہُ لِیُضِیعَ إِیمَانَکُمْ إِنَّ اللَّہَ بِالنَّاسِ لَرَئُ وفٌ رَحِیمٌ} [البقرۃ: ۱۴۳] رَوَاہُمَا الْبُخَارِیُّ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]
(٢١٩٢) براء بن عازب (رض) سے روایت ہے کہ بعض لوگوں نے کہا : جو لوگ تحویل قبلہ سے پہلے فوت یا شہید ہوچکے، ہم نہیں جانتے کہ ان کے بارے میں کیا کہیں، اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری : { وَ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیُضِیْعَ اِیْمَانَکُمْ اِنَّ اللَّہَ بِالنَّاسِ لَرَئُ وْفٌ رَّحِیْمٌ} (البقرۃ : ١٤٣) ” اور اللہ تعالیٰ تمہارے ایمانوں (نمازوں) کو ضائع نہیں کرے گا۔ وہ تو لوگوں پر بہت شفقت کرنے والا مہربان ہے۔ “